Wednesday, October 10, 2012

نوبل انعام Nobel Prizes 2012

نوبل انعام Nobel Prizes 2012

 طب کا نوبل انعام

سٹیم سیل ریسرچ کے دو بانی سائنسدانوں برطانیہ کے جان گرڈن اور جاپان کے شنيا يمنا کو اس سال مشترکہ طور پر طب کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔برطانیہ کے جان گرڈن اور جاپان کے شنيا يمناكا کو یہ انعام بالغ خلیوں کو سٹیم سیلز میں بدلنے کی تحقیق پر دیا گیا۔
نوبیل کمیٹی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ دونوں سائنسدانوں نے اپنے شعبے میں انقلابی کام کیے ہیں۔
جان گرڈن نے سنہ 1962 میں مینڈک کے آنت کے خلیے سے تمام جینیاتی معلومات حاصل کر کے اسے ایک نئے مینڈک کے انڈے سے ملایا جس کے بعد ایک مینڈک کے بچے کی پیدائش ہوئی جو کسی بھی دوسرے عام مینڈک کی طرح ہی تھا۔
اس اعزاز کو حاصل کرنے والے يمناكا کا کہنا ہے کہ ان کے لیے نوبیل انعام حاصل کرنا انتہائی فخر کی بات ہے جو بغیرگرڈن کے ممکن ہی نہیں تھا۔

طبیعیات کا نوبل انعام

فرانس اور امریکہ کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر طبیعیات کا نوبل انعام جیتا ہے۔
فرانس کے سرج ہروش اور امریکہ کے ڈیوڈ وائن لینڈ کو یہ انعام ان کو روشنی اور ذرات پر بنیادی تحقیق کرنے پر ملا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.